گوگل اکاؤنٹ کیلئے پاسورڈ سے چھٹکارہ کیسے حاصل کریں؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2023

کیلیفورنیا: ٹیک کمپنی گوگل نے رواں ماہ کے شروع میں ایک ایسا لاگ اِن نظام متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو پاسورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس نظام کے متعارف کرائے جانے کے بعد گوگل صارفین اپنی جی میل آئی ڈی یا دیگر گوگل سسٹم کو پاسورڈ استعمال کیے بغیر لاگ اِن کر سکیں گے۔ پاسورڈ نظام کو یا تو بائیو میٹرک شناخت کے نظام سے یا ایک رجسٹرڈ اسمارٹ فون یا ایک سیکیورٹی کِی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اس معاملے میں گوگل کی کیز FIDO فاسٹ آئیڈینٹیٹی آن لائن کی تعمیل کرے گی (جو کہ ایپل اور مائیکروسافٹ کی شراکت کا ایک حصہ ہے)، لہٰذا یہ ان کے درمیان تمام مشترک آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہوگا۔

اپنی گوگل سیکیورٹی کی بنانے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو لاگ اِن کریں، ’مینج یور اکاؤنٹ‘ پر کلک کریں۔ ’سیکیورٹی‘ کے انتخاب کے بعد ’کریئٹ اے پاس کی‘ پر کلک کریں۔

ادھر آپ اپنی گوگل اکاؤنٹ سیکیورٹی کو اپنی ڈیوائس، چاہے وہ اسمارٹ فون ہو یا کمپیوٹر، پر دستیاب بائیو میٹرک تصدیق کے طریقے کار سے جوڑ سکتے ہیں۔ عموماً یہ طریقہ انگلیوں کے نشان یا چہرے کی شناخت پر مبنی ہوتا ہے۔

اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون پہلے ہی گوگل اکاؤنٹ سے جڑا ہوا ہے، تو آپ اس کو دوسری ڈیوائسز پر اپنا گوگل اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم، گوگل کا پاسورڈ اور دو جہتی تصدیقی نظام  نافذ العمل رہے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی سیکیورٹی کیز دو جہتی ویریفی کیشن کی ضرورت کو ختم کر دیں گی لیکن یہ ان لوگوں کےلیے موجود رہے گی جو سیکیورٹی کی مد میں ایک اضافی تہہ رکھنا چاہتے ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔