- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
- بجٹ میں ای او بی آئی کی پنشن بڑھنے کا امکان
- ریاست منی پور میں بھارت سے الگ ہونے کے مطالبات زور پکڑنے لگے
- پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار
- کوئٹہ؛ گھر کے اندر کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق
- کچے کے ڈاکو امریکی اسلحہ کیساتھ بھارتی تربیت یافتہ ہیں، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں انکشاف
- جامعہ کراچی میں نامعلوم افراد طالب علم کو ساتھ لے گئے
- اسپینیش ٹینس اسٹار نے سیلفی کی فرمائش کرنے والے مداح سے منگنی کرلی
- عثمان بزدار کا سیاست سے دست بردار ہونے کا اعلان
- 16 برس بعد 54 ارب قرضہ معافی پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
- امریکا کی دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے آخری کوشش
- سپریم کورٹ؛ پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- لاہور کے اہم تاریخی مقامات کا انتظامی کنٹرول والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سپرد
- قومی ٹیم کا بھارت میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز
- پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے جیل میں زیادتی کی تردید کردی
- میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الٰہی
- دورہ سری لنکا؛ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ون ڈے شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی
- چیف جسٹس اور جسٹس فائز نے تقسیم کا تاثر دور کردیا
- جناح ہاؤس حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا
- پشاور میں روٹی کا وزن کم کرکے قیمت بڑھا دی گئی
دیپیکا اور کترینہ نے ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ کیلئے شاہ رخ اور سلمان کو جوائن کرلیا

فوٹو : فائل
ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف نے میگا کاسٹ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ کیلئے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو جوائن کرلیا۔
دیپیکا نے بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ کترینہ کیف ’ٹائیگر‘ سیریز میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن تھرلر ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ کی شوٹنگ اگلے برس 24 جنوری سے شروع کردی جائے جبکہ فلم کی ریلیز کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ نے اپنے اعلان کے بعد ہی بالی وڈ میں کافی ہنگامہ پھیلا رکھا ہے اور قیاس کیا جارہا ہے کہ فلم میں پٹھان اور ٹائیگر کے کردار کے درمیان دشمنی دکھائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فلم میں ایک ٹوئسٹ کے بعد پٹھان اور ٹائیگر مل کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف مقابلہ کریں گے جس سے ناظرین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کو سدھارتھ آنند ڈائریکشن دے رہے ہیں جو اس سے قبل انڈسٹری کو ’پٹھان‘ جیسی بلاک بسٹر فلم دے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔