- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
کیا سنجے لیلا بھنسالی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو ری شوٹ کررہے ہیں؟

فوٹو : انسٹاگرام
ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ اپنے اعلان کے ساتھ ہی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈائریکٹر بعض مناظر کی دوبارہ عکسبندی کرارہے ہیں۔
مناظر کی دوبارہ عکسبندی کی خبروں کے بعد یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ ویب سیریز کی ریلیز میں التواء ہوسکتا ہے تاہم مصدقہ ذرائع نے ایسی تمام خبروں کو سختی سے تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز کے کسی منظر کی دوبارہ عکسبندی نہیں ہورہی ہے اور یہ سب بے بنیاد اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نہایت باصلاحیت ہدایت کار ہیں اور وہ ہر تفصیل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور وہ سیریز کے تمام مناظر سے مطمئن اور خوش ہیں۔
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
فلم کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔