- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون
مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: ملک میں کئی ہفتے اضافے کے بعد مہنگائی میں کمی کا تسلسل شروع ہوگیا ہے، دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصدکمی واقع ہوئی جبکہ پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.16فیصدکمی واقع ہوئی تھی۔
حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 45.49 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ملک میں گزشتہ 7 روز کے اندر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ،16 سستی ہوئیں جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران انرجی سیور، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، دال ماش، چینی، خشک پاوڈر دودھ، اور باسمتی ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی18 اشیاء مہنگی ہوئیں۔
چکن، پیاز،لہسن،ایل پی جی، آٹا، ویجی ٹیبل گھی،دال چنا،دال مونگ،دال مسور،آگ جلانے والی لکڑی اور سرسوں کے تیل سمیت 16کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.86فیصد، مٹن1.22 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.20 فیصد، بیف1.03 فیصد اور انرجی سیور4.91 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن کی قیمتوں میں 8.914 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 2.83 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.03، آٹے کی قیمتوں میں 3.33 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.51 فیصد دال مسور کی قیمتوں میں1.26فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں2.61 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں 2.22 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں1.01 فیصداورایل پی جی کی قیمتوں میں3.44 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔