- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
سربیا نے اپنی فوج کو کوسوو کی جانب پیش قدمی کا حکم دے دیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2489207-image-1685122168-112-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
بلغراد: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے فوج کو مکمل جنگی الرٹ پر رہنے کا کہہ دیا ہے جبکہ فوجی دستوں کوسوو کی سرحد کے قریب پیش قدمی کا حکم دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کے صدر کی جانب سے یہ فیصلہ پڑوسی ملک کوسوو میں سربین شہریوں کے اکثریتی قصبے زویکن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران سامنے آیا ہے۔
سربیا کے وزیر دفاع میلوس ووسیوچ نے ایک براہ راست ٹی وی نشریات میں کہا کہ کوسوو کی سرحد پر فوری طور پر فوجی نقل و حرکت کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ کوسوو میں سربین کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سربین شہریوں کے اکثریتی قصبے زویکن میں نئے منتخب کردہ البانوی میئر کو لے کر مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین میئر کو انتخابات کے بعد اپنے دفتر میں داخل ہونے سے روک رہے تھے جس کا انہوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ پولیس نے میونسپلٹی کی عمارت کے سامنے سے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی۔
زویکن سمیت چار شمالی کوسوو میونسپلٹیوں میں رہنے والے تقریباً 50,000 سربیوں نے احتجاجاً 23 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کا اس بات پر بائیکاٹ کیا تھا کہ ان کے مزید خودمختاری کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔