- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون
جونیئرایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو مدمقابل ہوں گی

فوٹو: فائل
کراچی: جونیئر ہاکی ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 27 مئی کو ہوگا۔ عمان کےشہر صلالہ میں جاری ایونٹ کے پول اے میں اپنا تیسرا میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ متوقع ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ کے لیگ مقابلوں میں 2،2 کامیابوں کے ساتھ ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی، دریں اثنا بھارتی کپتان اتم سنگھ نے پاکستان کو مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاریوں پر مشتمل ہے لیکبن ہماری دفاعی لائن پاکستان کے مضبوط اٹیک کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور توقع ہے کہ ہمارے دفاعی کھلاڑی پاکستانی اٹیک کو گول کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کے فارروڈز کی کارکردگی اچھی رہی ہے، تاہم ہم ایسی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب رہیں گے۔
مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
دونوں ٹیمیں ایشیا جونیئرکپ میں آخری مرتبہ 2015 میں صف آرا ہوئی تھیں، جس میں بھارت نے 2-6 سے کامیابی پائی تھی، دونوں ٹیمیں 2011 سے اب تک جونیئر کپ میں 7 مرتبہ مد مقابل آچکی ہیں، 5 دفعہ بھارت کو کامیابی ملی، ایک مرتبہ پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا جبکہ ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی
موجودہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تھائی پے کو 1-15 اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو 9 گول سے قابو کیا تھا، پاکستان کا 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں جاپان سےٹکراؤ ہوگا، پول میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی جبکہ ہر پول کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
ایونٹ کی پہلی 3 پوزیشنز کی حامل ٹیمیں 5 سے 16 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شر کت کریں گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منتظمین نے میچ کا وقت ری شیڈول کرکے ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا ہے، میچ اب رات 10 بجے شروع ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔