- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
- انٹربورڈ کراچی کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلیے ایم سی کیوز کا پپیر آخر میں دینے کا فیصلہ
- پشاورمیں دو مقامات پرپولیو وائرس پایا گیا ہے، وفاقی وزیرصحت
- کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- قومی احتساب ترمیمی بل 2023 ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا
- 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان پر جرمانہ عائد
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون
- بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
نظرانداز کیا گیا؛ پاکستان کیخلاف یواےای سے کھیلنا چاہتا ہوں، عثمان خان

(فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں تیزترین سنچری اسکور کرنے والےعثمان خان متحدہ عرب امارات (یواےای) کی قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
28 سالہ اوپننگ بیٹسمین کا آبائی وطن پاکستان ہے مگر وہ ڈھائی سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ عثمان خان نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے توجہ حاصل کی تھی۔
عثمان خان کی اس شاندار اننگز کے بعد یہ تبصر ے کیے جانے لگے تھے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم عثمان خان کا کہنا ہے کہ ان کا خواب یو اے ای کی نمائندگی کرنا ہے۔
عثمان خان نے ’’ دی نیشنل ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’میرا خواب پاکستان کے لیے نہیں بلکہ یو اے ای کے لیے کھیلنا ہے، اور میں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔ میں یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہوں، اور اس کے لیے وقت کا انتظار کررہا ہوں۔‘‘
مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنالی
عثمان خان کی یو اے ای کی قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار آئی سی سی کی کسی ملک کی نمائند گی سے پہلے وہاں تین سالہ رہائش کی شرط پر منحصر ہے۔ پی ایس ایل اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے عثمان خان رواں سال کے اواخر میں یہ شرط پوری کرپائیں گے۔
پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے عثمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے مجھے کھیلنے کا موقع نہیں دیا جارہا تھا۔ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ وہاں مجھے نظرانداز کیا جارہا ہے، چنانچہ میں نے یو اے ای کی جانب سے کھیلنے کو ہدف بنایا اور یہاں چلا آیا۔
عـثمان خان نے کہا کہ میں نے یہاں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر بہت محنت کی ہے اور کررہا ہوں تاکہ یو اے ای کی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔