خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ اورصف اول کی قیادت سے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسی پالیسی کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کی سیاست سے دوری اختیار کرلی ہے۔ میں نے کورکمیٹی کی رکنیت اورجنوبی پنجاب کی صدارت سے بھی دوری اختیار کرلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہوجاوں۔ میں اب اس کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اب پاکستان کامستقبل بٹوارے اورمحاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔