- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
اب واٹس ایپ یوزر نیم، کیا فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی؟

واٹس ایپ کے نئے ورژن میں یوزرنیم فیچر پیش کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے اپنی غیرمعمولی تبدیلیوں کے بعد اپنے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جو ’واٹس ایپ یوزرنیم‘ کے نام سے سامنے آیا ہے۔ اس پر ماہرین اپنے اپنے انداز سے تبصرہ کررہے ہیں۔
یہ آپشن 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے ۔ ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے دو باتیں سامنے آتی ہیں کہ شاید اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوم یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔ اس آپشن سے مشہور افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو اپنا نمبرظاہرنہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اور غیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔
اگرچہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اسی لیے کچھ کہنا درست نہ ہوگا۔ شاید اس کا مقصد فون نمبر چھپانا ہو، شاید پرائیوٹ روابط ہوں یا کچھ اور تاہم یہ ایک بہترین فیچر ضرور ہوسکتا ہے۔ اس کی مزید تفصیلات جیسے ہی سامنے آتی ہیں ہم اپنے قارئین کو ضرور آگاہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔