- اللہ تعالیٰ پاکستان 2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
ورلڈکپ؛ موزوں کمبی نیشن بنگلہ دیش کیلیے دردِسر بن گیا

تجربات کیلیے وقت کم رہ گیا، ٹیم مینجمنٹ کے سامنے کئی چیلنجز بدستور موجود۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی
کراچی: ورلڈکپ کیلیے موزوں کمبی نیشن بنگلہ دیش کیلیے دردسر بن گیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی اہم کڑیوں کو ملانے کی کوشش ہورہی ہے، بنگال ٹائیگرز نے سپر لیگ میں مہم کا تیسرے نمبر پر اختتام کیا، ان کے پوائنٹس دوسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ کے برابر ہی تھے، البتہ رن ریٹ کی وجہ سے ایک قدم پیچھے رہنا پڑا۔
حال ہی میں انگلینڈ میں آئرلینڈ پر فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا، اب بنگلہ دیش کو افغانستان سے ہوم گراؤنڈز پر تمام فارمیٹس کی سیریز کھیلنی ہے، ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ میں کمبی نیشن کی آزمائش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان بننے کے امیدواروں کی قطار لگ گئی
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بھی ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے خدوخال پر رائے کا اظہار کردیا ، وہ محمود اللہ کی واپسی کے بھی حق میں ہیں جو آئرلینڈ سے ہوم اور پھر اوے سیریز کیلیے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
میڈیا سے بات چیت میں نظم الحسن نے کہا کہ اگر ہم 5 بولرز کے ساتھ کھیلیں تو ایک اضافی بیٹر بھی درکار ہوگا، یاسر علی اسکواڈ میں موجود ہیں، عفیف حسین، محمود اللہ اور مصدق حسین ابھی ٹیم کا حصہ نہیں مگر منتخب ہوسکتے ہیں، ہمیں 5 بولرز کھلانے کی صورت میں ایک آل راؤنڈر کی بھی ضرورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے دبئی میں میچز کی مخالفت کردی
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے ٹاپ 6 کھلاڑی مستقل ہیں، ان میں کپتان تمیم اقبال، لٹن داس، نجم الحسن شانتو، توحید حیدری، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن شامل ہیں، ان کی موجودگی میں کسی آل راؤنڈر کیلیے جگہ نکالنا دردسر سے کم نہیں ہوگا۔
نظم الحسن نے کہا کہ ٹیم میں کسی کی بھی جگہ پکی نہیں ہے، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہر صورت میں پلیئنگ الیون میں شامل ہوگا، عفیف اور محمود بھی شامل ہوسکتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہمیں ہیوی پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، 4 پیسرز کی موجودگی ضروری ہے، ایک اضافی اسپنر کی بھی ضرورت پڑے گی، بہرحال یہ میری اپنی رائے ہے، اس باریمیں حتمی فیصلہ تو سلیکشن کمیٹی کو ہی کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔