- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
اتحادی حکومت سرمایہ کاری ہدف حاصل کرنے میں ناکام

منافع بیرون ملک منتقلی پر پابندی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی محدود کردیا۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: اتحادی حکومت رواں سال سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جب کہ انویسٹمنٹ ریشو جی ڈی پی کی مناسبت سے نئی کم ترین سطح 13.5 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔
فکس انویسٹمنٹ جی ڈی پی کا 14 فیصد سے کم ہو کر صرف 11 فیصد رہ گئی جبکہ اس کو 13 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا تھا، پرائیویٹ سرمایہ کاری میں بھی بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ10.5 فیصد سے کم ہو کر 8.8 فیصد رہ گئی، جبکہ حکومت نے اس کو 9.7 فیصد رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال شرح نمو سمیت کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہیں ہوسکا
پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک نے اس حوالے سے کہا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ موجود ہے، ایسی صورت میں حکومت کو نئی سرمایہ کاری کی امید نہیں کرنی چاہیے، پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ بھی 3.5 فیصد سے کم ہو کر 3.1 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ ہدف 3.3 فیصد رکھا گیا تھا۔
منافع کی بیرون ملک واپسی پر عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے اور اس کی بحالی میں کافی عرصہ لگے گا، سیونگ ٹو جی ڈی پی ریشو تھوڑی سی بہتری سے 11 فیصد سے بڑھ کر 12.4 فیصد ہوا ہے، لیکن یہ ہدف سے کچھ کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال معاشی ہدف 3.5 مہنگائی 20 فیصد رہے گی، سرکاری رپورٹ میں انکشاف
واضح رہے کہ ہر حکومت نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کو پیداواری شعبوں کی بجائے ریئل اسٹیٹ کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ٹیکسیشن پالیسیوں میں مستقل تبدیلیوں نے سرمایہ کاروں کو ریئل اسٹیٹ کی طرف جانے پر مجبور کردیا ہے، محدود ہوتی سرمایہ کاری حکومتی اخراجات کو پورا کرنے میں ایک اہم رکاوٹ ہے، اور پاکستان ترقیاتی اخراجات کیلیے مزید قرضے لینے پر مجبور ہے۔
کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرمایہ کار ایکسپورٹ پر توجہ دینے کی بجائے ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔