پاکستان کا پہلا فیشن میوزیم لانچ کرنے کا اعلان

پاکستانی فیشن میوزیم میں گزشتہ 75 برس کے فیشن کلیکشن رکھے جائیں گے، فریحہ الطاف، نبیلہ مقصود اور فیفی ہارون


ویب ڈیسک May 27, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان کے تین بڑے فیشن آئیکونز نے مل کر ملک کے پہلے فیشن میوزیم کو لانچ کرنے کا اعلان کیا جس میں ملک کے تخلیقی ورثے کو رونمائی کیلئے نمائش بھی رکھی جائے گی۔

فریحہ الطاف، نبیلہ مقصود اور فیفی ہارون نے کہا کہ پاکستانی فیشن میوزیم میں گزشتہ 75 برس کے فیشن کلیکشن رکھے جائیں گے۔




فیشن ایونٹ کو موسم سرما اور بہار 2024-2023 کو پاکستان میں یونیسکو کی ورلڈ ہیریٹیج سائٹ پر لانچ کیا جائے گا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں فریحہ الطاف نے بتایا کہ فیشن گالا اور نمائش کے سالانہ ایونٹ بھی ہوگا میں پاکستان کے ڈیزائنر اپنی تخلیقات کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

اپنی وڈیو میں فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ تین دہائیوں سے اپنے آپ کو پاکستانی اور عالمی فیشن کیلئے مصروف رکھا ہے اور اب ہم پاکستان کو فیشن میں آگے لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں