- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
بچے گرمیوں کی تعطیلات کیسے گزاریں؟ حکومت سندھ نے والدین کے نام ایڈوائزی جاری کردی

فوٹو: فائل
کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبہ کی موسم گرما میں تعطیلات گزارنے سے متعلق ایڈوائزی جاری کردی ہے۔
یہ ایڈوائزی ایک خط کی صورت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر ملاح کی جانب سے والدین کے نام جاری کی گئی ہے جس میں والدین کو مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو الیکٹرونک ڈیوائس سے دور اور خود سے قریب کریں، صحت مند سرگرمیوں کے لیے طلبہ کو کھیلوں کے میدان میں بھیجیں اور تفریحی، سیاحتی و تاریخی مقامات کے دورے کرائیں۔
ایڈوائزی میں والدین سے کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں دو ماہ کے لیے ہوتی ہیں اور عمومی تاثر یہ ہے کہ یہ چھٹیاں محض آرام کرنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے دی جاتی ہیں تاہم حقیقت حال اس کے برعکس ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ موسم گرما کی تعطیلات گزشتہ تعلیمی سیشن کے اکیڈمک دبائو سے باہر نکلنے، آرام اور ذہنی صحت کے ذرائع حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی جانب سے جاری اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں سے بیک وقت 60 روز کا وقفہ یا لاتعلقی درحقیقت والدین کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ بہتر وقت گزارنے، ان کی پرورش اور کردار سازی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کرنے کا سنہری موقع ہے، والدین اپنے خانوادے کے ساتھ وقت گزاریں، ان کے مسائل کو سنیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ آپ صرف ان کے والدین ہی نہیں بلکہ دوست بھی ہیں۔
مزید براں خط میں بچوں کی کھیل کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ والدین اس دورانیے میں اپنے بچوں کی صحت پر توجہ دیں اور بچوں کی کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کی جانب حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنا وقت الیکٹرانک آلات سے دور اور کھیل کے میدان میں گزاریں تاکہ وہ کھیلوں کھ میدان میں کامیاب اور صحت مند انسان بن سکیں۔
سیاحت کے لیے بیرون شہر سرگرمیوں کے حوالے سے والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پاکستان کے قدرتی حسن کو دکھانے کے لیے انھیں اندرون ملک تفریحی و سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کرائیں تاکہ یہ اپنی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں علم و آگہی حاصل کرسکیں۔
خط کے مطابق یہ تعطیلات مجموعی طور پر والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم کرنے کا ایک موقع ہے ایک ایسی دوستی جس سے بچے اپنے مسائل، خوابوں اور خواہشات کے بارے میں والدین کے ساتھ آزادانہ گفتگو کرسکیں تاکہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد بچے نئے جوش و ولولے کے ساتھ اسکولوں کو واپس لوٹیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔