- سویڈن میں پُراسرا طور پر لگنے والی آگ میں مسجد شہید
- بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت کو خطرہ
- نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں 22 لاکھ سے زائد کا اضافہ
- ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز
- بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھر بے قابو؛ ہلاکتیں
- کراچی؛ 5 افراد کے مقدمہ قتل میں 2 ملزمان کی اپیل منظور، بری کرنے کا حکم
- کراچی میں منحرف پی ٹی آئی کونسلرز کیخلاف کارروائی نہیں بنتی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن
- ورلڈکپ؛ عرفان پٹھان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا
- امریکی سفارتکار کا دورہ خیبرپختون خوا، ایف سی اور پولیس آئی جیز سے ملاقات
- کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہو گئی، دنیا میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر
- متنازع ٹویٹس کیس؛ اعظم سواتی کیخلاف دائمی وارنٹ جاری
- ماہرین آثار قدیمہ نے نئی زبان دریافت کرلی
- بھتیجی کو سوتیلا قرار دیکر وراثت سے محروم کرنے کیلئے چچا کی درخواست مسترد
- سعودی قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننا بینزیما کیلئے ’جرم‘ بن گیا
- پاکستان اور جرمنی میں دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پردستخط
- ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، نگراں وزیراعظم عدالت طلب
- پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ
وفاقی بجٹ کا 9جون کو امکان، دفاعی بجٹ 1700 ارب متوقع

ساڑھے 14ہزار ارب روپے سے زائد مالیت پر مشتمل آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر ساڑھے چودہ ہزار ارب روپے سے زائد مالیت پر مشتمل آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف نو ہزار دو سو ارب روپے، وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کا حجم سات سو ارب روپے جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف 8 ارب ڈالر اور دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دوجون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم وزیر اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)ٹیم کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا جس میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تناظر میں اقدامات کو فائنل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔