- اندھے علاج نے آنکھوں سے روشنی چھین لی
- بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق
- عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- غزہ: قدیم رومی قبرستان میں مزید 4 مقبرے دریافت
- پسنی میں کشتی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو ماہی گیر جاں بحق
- حوالہ ہنڈی کا الزام، کراچی میں معروف کار ڈیلر کے فلیٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ
- لکی مروت جیل، تھانے اور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے
- پنجاب کی نگراں حکومت نے ای وی ایم مشین کو ختم کردیا
- الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی
- پی ٹی آئی کے بغیر الیکشنز بے معنی ہوں گے، شاہ محمود قریشی
- وفاقی حکومت کا ملک میں 5 ہزار فری لانسنگ سینٹرز بنانے کا فیصلہ
- آنکھوں کی بینائی ختم کرنے والا انجکشن بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- نواز شریف کی واپسی اور عمران خان کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
- احتساب عدالت نے 17 ارب کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم کو طلب کرلیا
- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلادیش نے بھی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2490044-asd-1685284583-408-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے بھارت کی 4 منزلہ نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ آئین کی سراسر توہین ہے، افتتاح وزیراعظم کو نہیں بلکہ صدر مملکت کو کرنا چاہیے تھا۔
مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور اسے ’طاقت کا گہوارہ‘ قرار دیا۔ تقریب کے آغاز میں ہندو پجاریوں نے مذہبی گیت گائے جبکہ نریندر مودی نے ہندوانہ رسوم ادا کیں۔
وزیر اعظم کا افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نئی پارلیمنٹ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ یہ ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ یہ نیا کمپلیکس بھارت کی خود داری کا ثبوت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔