- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت

ورزش اور ملٹی وٹامن خوراک سے دماغ کو تادیر جوان رکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل
ہارورڈ: اگرچہ ورزش، واکنگ اور جسمانی مشقت کے غیرمعمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے کہا ہے کہ اس ضمن مین اگربعض وٹامن کو شامل کیا جائے تو اس کے فوائد دوچند ہوجاتے ہیں اور یوں دماغی عمر تین برس تک کم ہوسکتی ہے۔
نیویارک میں واقع سائیکائٹرک انسٹی ٹیوٹ، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کولمبیا یونیورسٹی کے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ 30 مںٹ کی ورزش اور ملٹی وٹامن خوراک سے دماغ توانا رہتا ہے۔
ماہرین نے ’کلینکل نیوٹریشن‘ نامی جرنل میں اس کی تحقیقات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی اقسام کے وٹامن سے دماغ میں عمررسیدگی سے متعلق تبدیلیاں کم ہوجاتی ہیں۔ اس طرح خیال ہے کہ مسلسل استعمال اور ورزش سے انسانی دماغ کی عمر 3 سال تک کم ہوسکتی ہے۔
اس ضمن میں 3500 عمررسیدہ افراد کو مسلسل 3 سال تک پرکھا گیا ہے۔ صارفین سے کہا گی اکہ وہ یا تو سینٹرم سلور ملٹی وٹامن کھائیں یا دوسری دو کھائیں جو فرضی دوا (پلیسبو) تھی۔ ہر سال انہیں یادداشت کے مختلف ٹیسٹ سے گزارا گیا جو الفاظ اور تصاویر پر مشتمل تھے۔
ماہرین نے دیکھا کہ جن افراد نے وٹامن کھائے تو وہ ٹیسٹ میں باقیوں سے آگے رہے اور ان کی دماغی بہتری کئی برس تک برقرار رہی۔ اس طرح سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ وٹامن اور ورزش دونوں ملکر دماغ کو تادیر جوان رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔