- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار

—فوٹو فائل
کراچی: کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث تحریک انصاف کے سرکردہ اورکارکنان پر مشتمل 402 افراد کی فہرست مرتب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، علاقائی ذمہ داران، فعال کارکان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں رکن سندھ اسمبلی رزاق گھانجی، منور قریشی، حبیب اللہ خان نیازی، شیروز، اسلم خان نیازی، عمر نیازی، خالد روبی، کامران مہناز، عامر جوگی، یاسر بلوچ، عمیر شاہد، عبید الرحمٰن ،مسرور سیال،سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن جمیل ،ریٹائرڈ کیپٹن رضوان احمد خان ،سید علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پولیس کی فہرست میں اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، نجیب ہارون، غزالہ سیفی، نصرت وحید ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،شہزاد قریشی،علی جی جی،عمیر عماری ، شہریار خان شر سابق گونرسندھ عمران اسماعیل کا نام بھی شامل ہے جبکہ دیگر میں ثمر علی خان ، فیصل بشیر، کوثر خان ،ظہیر شاہ، شیر محمد کاکڑ،سبحان ساحل، جابرخانزادہ، سلمان خان بنگش، ریاض حیدر، عمر دراز، ادیب احمد ، سید فردوس شمیم نقوی ، رانا محمد شیخ ، حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر نیاز، سیف الرحمٰن ،حبیب سواتی ، ملک شہزاد اعوان ، ربستان خان ،عطااللہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر علا قائی ذمہ داران شامل ہیں۔
فہرست میں نامزد افراد کے نام، ولدیت، پیشہ، ایڈریس اور موبائل نمبر بھی مرتب کیے گئے ہیں اور اس فہرست کو متعلقہ تھانوں میں ارسال کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔