- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
- سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
- غریب پاکستانی سوا کروڑ اضافے سے ساڑھے 9 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک
- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
اس ریستوران میں نوڈلز کے ساتھ، 14 ٹانگوں والا سمندری کیڑا مفت میں کھائیں

تائیون کی رامن بوائے ریستوران میں نوڈلز کے بڑے پیالے میں 14 ٹانگوں والا سمندری کیڑا بھی پیش کیا جاتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل
تائیوان: تائیوان کے ایک ہوٹل نے اپنی فخریہ پیشکش سے غیرمعمولی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایک بڑے پیالہ نوڈلز کے ساتھ مفت میں ایک عجیب و غریب سمندری جانور بھی پیش کیا جارہا ہے جس پر خلائی مخلوق کا گمان ہوتا ہے۔
نوڈلز کی اس ڈش کو مقامی زبان میں رامن کہتے ہیں اور رامن بوائے نام سے موجود اس ریستوران میں گہرے سمندر14 ٹانگوں والے سمندری کیڑے کو بھاپ میں پکاکر پیالے کے اوپر رکھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ ریستوران نے اسے ’خوابوں کی ڈش‘ کا نام دیا ہے۔ اس میں کیڑے کو خول سمیت پیش کیا گیا ہے جس کے اندر کے گودے کو کھانے والے کریم جیسا قرار دیتے ہیں۔ ذائقے میں کبھی یہ کیکڑا اور کبھی لابسٹر جیسا لگتا ہے۔
رامن بوائے دکان کے مالک نے کہا کہ جاپان میں اس نے ایک دکان آئسوپوڈ کو دیکھا اور اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اس جانور کو نوڈلز کے ساتھ پیش کرکے ایک انوکھی ڈش بنائی جائے۔ تاہم رامن ڈش میں نوڈل کے ساتھ مرغی کا سوپ،آکٹوپس جیسی اسکوئڈ اور بونیٹومچھلی کے ٹکڑے بھی ملائے جاتے ہیں۔
لیکن آئسوپوڈ والی ڈش ہر عام صارف کے لیے ہرگزنہیں بلکہ 48 ڈالر کی یہ ڈش خاص افراد کو ہی پیش کی جاتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آئسوپوڈ سمندر میں 6000 سے 7000 میٹرگہرائی میں ہی پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایک نایاب جانور بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔