امریکا میں موٹرسائیکل ریلی  کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
موٹرسائیکل ریلی میں مختلف علاقوں سے لوگ شرکت کرنے آئے تھے،پولیس:فوٹو:سوشل میڈیا

موٹرسائیکل ریلی میں مختلف علاقوں سے لوگ شرکت کرنے آئے تھے،پولیس:فوٹو:سوشل میڈیا

  واشنگٹن: امریکا میں موٹرسائیکل ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کے علاقے ریڈ ریور میں موٹر سائیکل ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے 3 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریڈ ریور کے مئیرکا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریلی کے شرکا کی اکثریت دوسرے علاقوں سے ریلی میں حصہ لینے آئی تھی۔

فائرنگ کے بعد  پولیس نے علاقے کی تمام شاہراہیں بند کر دی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات تک تمام راستوں کو بند رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔