- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
- ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
- پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان
بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت سے متعدد بار جعلی مقابلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرچکی ہیں:فوٹو:فائل
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل کی اسپشلسٹ بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی افسران تمغوں اوراچھی رپورٹ کے لالچ میں اپنے ہی افسروں کو بیوقوف بنانے لگے۔قابض بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں غریب کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر اور پیسوں کا لالچ دے کر اسمگلنگ کرواتیں اور پھر انہیں جعلی مقابلے میں قتل کرکے الزام پاکستان کے سرتھوپ دیا جاتا۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے رواں سال فروری میں سی آئی ڈی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا جانے والا مراسلہ بے نقاب کیا تھا۔ مراسلہ میں 3 راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر ،12جاٹ کے اُڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کے ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔
جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر بریگیڈئر کٹوچ کو معطل کیا تھا لیکن جنوری 2021 میں اسے میڈل سے نوازا گیا۔
بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے۔ مارچ 1993 میں بھارتی فورسز نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو شہید کردیا تھا۔
عالمی میڈیا کئی بار ان جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل پر آواز اٹھا چکا ہے جبکہ ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھی متعدد مرتبہ بھارتی حکومت سے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔