ویڈیو ہریتھک کی ’ایک پل کا جینا‘ پر ابھیشک اور وکی کوشل کے ساتھ پرفارمنس

ہریتھک روشن نے آئیفا ایوارڈز میں اپنے مشہور گانے پر رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو؛اسکرین شاٹ)

بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں اپنے مشہور گانے پر ڈانس کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بالی ووڈ کے مائیکل جیکسن کہلانے والے اداکار اور ڈانسر ہریتھک روشن کی آئیفا ایوارڈز کے دوران ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہریتھک اپنے آئیکونک سانگ 'ایک پل کا جینا' پر شاندار پرفارم کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ابھیشک اور وکی کوشل انہیں کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔


ہریتھک نے اپنے 20 سال پُرانے مشہور گانے پر ابھیشک بچن اور وکی کوشل سمیت ایوارڈ شو کے شرکاء کی پرُزور فرمائش پر ڈانس کیا جس پر انہیں شرکاء کی جانب سے بےحد سراہا گیا۔


یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور آئیفا ایوارڈز کی تقریب ابوظہبی میں رکھی گئی تھی جس میں سلمان خان، شاہ رُخ خان، وکی کوشل، جیکولین، فردین خان سمیت بالی ووڈ کے مشہور ستاروں نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں