- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
- پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
- پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم
- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
لندن میں ابرار الحق کے شو کے دوران تلخ کلامی، پارٹی کارکنان نے گلوکار کو گھیر لیا

(اسکرین شاٹ)
لندن: گلوکار اور پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ابرار الحق کے لندن میں شو کے دوران تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کو بُلا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کو پاکستان کے بزنس ٹائیکون علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے لندن مدعو کیا گیا تھا۔
گلوکار شیڈول کے مطابق لندن پہنچے اور اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کر کے خوب داد سمیٹی تاہم کنسرٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے ابرار الحق کو گھیر لیا۔
پی ٹی آئی کارکنان، ابرار الحق کے گارڈز اور میڈیا کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کو بُلا لیا۔
بعدِ ازاں لندن پولیس نے ابرار الحق کی بحفاظت واپسی کیلئے گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر انہیں وہاں سے روانہ کیا۔
ابرار الحق کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں پرفارم کرتے اور میڈیا سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Abrarul Haq performs in london after quitting PTI, concert powered by Aleem Khan’s housing society pic.twitter.com/55gVsYBDRH
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 28, 2023
میڈیا کی جانب کئے گئے سوال پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے سیاست سے دوری اختیار کی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں شمولیت ان کا آئینی حق ہے اور وہ مستقبل میں واپس بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم فلوقت انہیں سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا۔
Asked Abrarul Haq why he cried during the press conf walking out on PTI and whether he was threatened or blackmailed by anyone.
He replied: pic.twitter.com/cSF64QRfwz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 28, 2023
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار کنسرٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ڈرے ہوئے ہیں اور گاڑی سے اُترنے کیلئے انکار کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔