- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی کے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کروادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی۔ ان سینیٹرز میں فیصل سلیم، سیمی ایزدی، فلک ناز چترالی، زرقا سہروردی اور دیگر شامل ہیں۔
قرارداد جمع کرانے کے بعد سینیٹرز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم نے ایوان بالا میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ہم اس پر شرمندہ ہیں۔
سیمی ایزدی نے کہا کہ میرا خاندان آرمی سے تعلق رکھتا ہے، ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ کوئی آرمی تنصیبات پر حملہ کرے، جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں واقعی سزا ملنی چاہیے۔
سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ 9 مئی کا دن میری زندگی کا سب سے منحوس دن ہے، 9 مئی کو پاکستان کے شہدا کی یادگار اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، میرا بھائی اور بھتیجا فوج میں حاضر سروس ہیں۔
ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد باقی چیزیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اس دن پریس کانفرنس کی، جیل میں خواتین کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، اس پر ہم نے ایک قرار دار تیار کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور سول عدالتوں میں مقدمے ہونے چاہیے۔
قرارداد کا متن
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عسکری اور تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان 9 مئی کو جی ایچ کیو، جناح ہاؤس پر ہونے والے پُرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جناح ہاؤس لاہور میں کور کمانڈر رہائش پذیر ہیں اسے بھی آگ لگا دی گئی تھی، بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا جب کہ شہداء کی یادگاریں بھی جلادی گئیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولوں کو آگ لگائی گئی اور نقصان پہنچایا گیا، یہ ایوان اپنے اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے، مسلح افواج ،سیکیورٹی ایجنسیوں اور بڑے پیمانے پر ان واقعات سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔