- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم

—فائل فوٹو
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار 40 سے زائد گرفتار کارکنان کو 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
آئی جی سندھ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروایا گیا۔ جواب میں کہا گیا کہ 525 افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، 154 افراد اب تک ایم پی او کے تحت نظر بند ہیں جبکہ باقی افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایس ایس پیز نے اعلی حکام کو سفارش کی تھی۔ کراچی کے مختلف ایس ایس پیز کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے ایم پی او جاری کیا اور ایم پی او کا اجرا محکمہ داخلہ کے حکم پر ہوا۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔
لیاری سے حراست میں لیے گئے رضوان رمضان کی والدہ سندھ ہائیکورٹ میں آب دیدہ ہوگئیں۔ والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے لیاری سے کونسلر کا الیکشن لڑا لیکن میرے بیٹے کو اٹھا کر جیکب آباد میں بند کر دیا۔ میرا بیٹا اکیلا کمانے والا ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ جیکب آباد جا کر ملاقات کر سکیں۔
پولیس نے بتایا کہ اشفاق سمیت 4 ملزمان کو ماتحت عدالت نے رہا کیا تھا، ملزمان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ عدالت عالیہ نے چاروں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کر دیا۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگر پہلے یہ بتائیں گرفتار شدگان کے خلاف کیا مواد ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ آپ ہمیں سن تو لیں جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کر دیجیے گا۔
سرکاری وکلا گرفتار شدہ پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ٹھوس مواد پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے بعض مقدمات میں سندھ حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔