- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
- ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
- پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان
- ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے
- ایکوریم میں رہنے والی دنیا کی معمر ترین مچھلی
جاپانی وزیراعظم نے معمولی سی غلطی پر بیٹے کو معاون کے عہدے سے ہٹادیا

جاپانی وزیراعظم کے بیٹے نے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کی تھی؛ فوٹو: فائل
ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کرنے پر اپنے بیٹے کو معاون کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں جاپان کے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے شوتارو کشیدا کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں۔ شوتارو یکم جون کو عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔
جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے بتایا کہ شوتارو کشیدا نے سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کرکے ایک پارٹی کی تھی جس پر کئی حلقوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم فومیو کشیدا کے بقول اس بات پر انھوں نے اپنے 32 سالہ بیٹے کی سرزنش بھی کی تھی۔
خیال رہے کہ شوتارو کشیدا کی سرکاری رہائش پر پارٹی کرنے کی تصاویر ایک میگزین نے لیک کی تھیں جس پر حزب اختلاف نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور وزیراعظم سے بیٹے کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا صرف تین ماہ میں مالی بے ضابطگیوں یا متنازع یونیفیکیشن چرچ سے روابط کے الزام میں اپنے چار وزراء کو ہٹا چکے ہیں اور یہ پانچویں برطرفی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔