- آشوب چشم؛ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے متعدد افراد بینائی سے محروم
- بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
- کراچی میں اقوام متحدہ کے غیرملکی اہلکار سے فون چھیننے والا ملزم گرفتار
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی
- افریقی ملک بینن میں اسمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی؛ 35 ہلاکتیں
- سرگودھا؛ بگڑے رئیس زادے کی ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش
- صومالیہ؛ چیک پوسٹ پر بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور45 زخمی
- اچھے پڑوسی کا تعلق قائم ہونے کیلیے دعاگو ہیں؛اسرائیل کا سعودی قومی دن پر پیغام
- سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز
- نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے قریب بلند پہاڑ سے چھلانگ
- سعودیہ کے بعد مزید 7 مسلم ممالک بھی ہمیں تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل
- کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 بھائی گرفتار
- کینسر کی مریضہ بن کر لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورنے والا لڑکا گرفتار
- پارا چنار میں چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی
- حکومت کا 5 ہزار ای ورکنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
- چین کا کراچی تا پشاور ریلوے لائن کیلیے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق
- مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا، اسٹیٹ بینک
- کراچی؛ دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد
- لٹن داس نے مینکڈ کے بعد واپس بلالیا، سودھی، حسن سے بغلگیر
خواتین واپس آکر اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بارے میں بتائیں گی، یاسمین راشد

فوٹو : اسکرین گریب
لاہور: رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ظلم ایک حد تک کیا جاسکتا ہے، 7 خواتین کی ابھی تک شناخت پریڈ نہیں ہوئی، جو بدسلوکی ہوئی وہ خواتین باہر آکر بتائیں گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ان خواتین کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، اللہ تعالی رانا ثنااللہ کو ہدایت دے، ہزاروں قوم کے بچے بے گناہ پکڑے ہیں۔
علاوہ ازیں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جو وہاں موجود بھی نہیں تھے،جو ملوث نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے، میاں اکرم عثمان کو اللہ پاک استقامت دے،مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسے پکڑا ہے وہ بے گناہ ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید کی مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں 14 دنوں کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے موبائل فون کی برآمدگی کے علاوہ تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے درخواست مسترد کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔