- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
- ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا
- پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان
- ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے
کراچی میں آئندہ تین روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

فوٹو: فائل
کراچی: پیرکو شہر کے مضافات سمیت دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش اوربونداباندی کے باوجود گرمی کی شدت میں نمایاں فرق نہیں پڑا، اور آئندہ تین روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پیرکو گرم مرطوب موسم کے دوران شہر کے قریب سے گزرنے والے مغربی سسٹم کے اثرات کے سبب نوری آباد اورکاٹھورسے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔
شہر کے مضافاتی علاقوں پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، پیپری، ملیرمویشی منڈی، بن قاسم ٹاؤن،گلشن حدید،شاہ لطیف ٹاؤن اوربھینس کالونی میں کہیں ہلکی بارش اورکہیں بونداباندی اورپھوارپڑی۔
شہر کے کچھ علاقوں میں دھوپ کے دوران بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، جس سے گرمی کی تمازت کچھ کم ہوئی اورموسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔
شاہراہ فیصل، گلشن جمال،کلفٹن اورصدر، کورنگی کریک میں ہلکی بارش ہوئی۔ اتواراورپیر کی درمیانی شب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ رات گئے تک آسمانی بجلی چمکتی رہی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران مجموعی طورپرشہرکا مطلع گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع میں 31مئی تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلادھاربارش کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔