- دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ
- لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 15.5 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹسز جاری
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2490578-afbbdfe-1685376149-429-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
میسا چوسٹس: جب ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں شوگر کی سطح متوازن رکھنے کی بات آتی ہے تو محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
ذیابیطس کیئر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال اور جوسلن ذیابیطس سینٹر کے محققین نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا اور پایا کہ جو مریض دن کے نصف حصے یعنی دوپہر میں ورزش کرتے تھے، 1 سال کے بعد اُن کے خون میں شوگر کی متوازن مقدار زیادہ بہتر دیکھی گئی۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے اُن لوگوں میں شوگر کی سطح کا انتظام زیادہ ضروری ہے جنہیں دل، گردے اور بینائی کی خرابی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔
بریگھم سے تعلق رکھنے والے شریک مصنف ڈاکٹر جینگی کیان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی فائدہ مند ہے لیکن ہمارے مطالعے میں جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ جسمانی سرگرمی کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔