- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید

—فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ ”مرد روبوٹ نہیں ہوتے” کہنے والا اور لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کرنے والا سندیافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا، وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا، اس کے دیئے ثبوت پر چئیرمن نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی، ان کے بارے میں کہاکہ انہیں ’’مردوں میں گھسنے کا شوق ہے‘‘، اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ بھی سائیفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو۔ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں، ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا ‘میڈیا پریڈیٹر’ ہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔