- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

(فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اسلم خان اور کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن ر جمیل احمد خان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ کیپٹن ر جمیل خان کا کہنا تھا کے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مجھے ان واقعات پر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتا ہوں میں سابق فوجی ہوں اور میرا بیٹا بھی فوج میں ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اس لئے فوج کی توہین قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے پہلے پاکستان اور میری فوج ہے، میں ملک کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھوں گا لیکن اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا علان کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو حالات پیدا کیے گئے، سب کی طرح میں بھی ان کی مذمت کرتا ہوں، اس میں جو افراد ملوث تھے، ان گناہ گاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں،ماضی میں پاک فوج کے تقریبات کا حصہ بنا ہوں، شہدا کی فیملیز اور ماؤں کے جذبات ناقابل بیان ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے لخت جگر کو ملکی دفاع کے لیئے قربان کردیتے ہیں۔
اسلم خان نے کہا کہ پاک فوج سے ہمیں تحفظ ہے، پاک افواج کے مخالف سمت جانا درست نہیں، پاکستان میں زلزلہ، طوفان یا سیلاب سمیت کوئی بھی قدرتی آفت آجائے،تینوں مسلح افواج ہمارے تحفظ کے لیے میدان میں اترجاتیں ہیں،ہم فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں جب سیاست کرنے آیا تو اس کا مقصد پاکستان کی بقاء اور ترقی تھا، میں کبھی گندی سیاست کا حصہ نہیں بنا،میں نے اپنے حلقے میں کام کیا ہے،پاکستان کی معیشت میں بہتر آرہی تھی مگر اچانک اس میں بریک لگ گیا،میرا ارادہ ہے کہ اپنے ملک ،شہر اور ضلع وسطی کے لیے کام کرتا رہوں،حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ تمام باتیں سب کے سامنے ہیں اور میں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ میں آکر نہیں لیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد اسلم خان اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ عام انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے-254 سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیا جسے 17 جنوری 2023 کو قبول کر لیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔