- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
- پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
- پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم
- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اب سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے طویل بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’عمران نیازی کی معیشت اور سرحدی معاملات پر سمجھ بوجھ دیکھیں جو کافی محدود ہے‘۔
شہباز شریف نے لکھا کہ ’عمران کان ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بہت آسانی کے ساتھ بھول جاتا ہے، اُس کی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے‘۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ’عمران خان کی نہ رکنے والی مزاحمتی سیاست، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا ہوا اور اس کے ذریعے عمران خان نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی کیفیت بھی پیدا کی جس کی وجہ سے اب وہ اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کررہے ہیں‘۔
شہباز شریف نے لکھا کہ ’صرف 9 مئی کے واقعات ہی نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، جو عمران خان کے ملک مخالف ناپاک عزائاور یہ ان کے ناپاک عزائم کا کھلم کھلا ثبوت ہے اس کے علاوہ بے تحاشہ کرپشن کی داستانیں علیحدہ ہیں‘۔
Looks like Imran Niazi’s understanding of the economy and the broader environment in which it operates is quite limited. He also conveniently forgets his own role in deepening economic challenges. From scrapping the IMF deal, he has always wished Pakistan to default. This is in…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 29, 2023
انہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں ابھی بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم الحمدللہ بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں، ان معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے حکومت ٹھوس معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سطح پر اقدامات کررہی ہے‘۔
’ہم دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں مالی خلا کو پورا کر رہے ہیں، درآمدات کو کم اور افراط زر میں کمی اصل چیلنجز ہیں، جن سے اسی وقت ہی صحیح معنوں میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافے کو معیشت ٹھیک کرنے کے بنیادی عناصر بنائیں گے‘۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری تمام تر کوششیں و توانائیاں ان اہداف کے حصول پر لگی ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔