- رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں بمباری سے زیادہ بیماریوں سے اموات کا خطرہ لاحق ہے؛ عالمی ادارۂ صحت
- پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
- لاہور؛ مالکن نے پیٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار
- لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے، شہباز شریف
- 12 یرغمالیوں کے بدلے مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے اسرائیلی قید سے رہا
- دورہ آسٹریلیا؛ رضوان کھیلیں گے یا سرفراز کو موقع ملے گا، کپتان نے بتادیا
- گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
- عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا
- کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود
- ایلون مسک غزہ آکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں؛ حماس
- لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور
- کراچی میں سردی شروع، موسم دن میں خشک اور رات میں خنکی ہوگی
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا، سرفراز نے بتادیا
- سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
- بنوں؛ پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
- بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ
مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی

فوٹو انٹرنیٹ
مٹھی: سندھ کے ضلع تھرپار کر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
مٹھی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ڈیپلو کے گاؤں ویڑیجھپ میں ہندو بزرگ فقیر پاربرہم کے یاتریوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جس وقت آسمانی بجلی گری اس وقت یاتریوں کا قافلہ پیدل سالانہ میلے میں شرکت کے لیے مٹھی سے فقیر پاربرہم کے آستانے پر جارہا تھا۔
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق مٹھی شہر سے ہے۔
پولیس کے مطابق شرکا نے بارش کی وجہ سے مٹھی کے قریب گاؤں ساتار میں قیام کیا ہوا تھا، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہلاک افراد میں سے تین کی لاش سنتوش سونی،گوپو سونی اور وویک لوہانہ کے ناموں سے ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔