- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
- سانحہ طاہر پلازہ کیس؛ ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور
عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف

(فوٹو: فائل)
لاہور: سینئر صحافی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہو اہے کہ عمران ریاض کے معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہوئے ہیں۔
مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب بھی کمرہ عدالت میں پہنچے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا بتائیے، اب تک عمران ریاض مسنگ پرسن کیوں ہے؟۔ وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ سے کوئی رپورٹ آئی ہے کیا؟۔ہم نے اپنے آرڈر میں یہ نہیں کہا کہ عمران ریاض ایجنسیوں کے پاس ہے ۔ ہم نے تو یہ کہا ہے کہ ایجنسیوں سے مدد لیں ۔ ایجنسیوں کے علاوہ کون ڈھونڈ سکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران ریاض کو کچھ ہوا تو سب کیخلاف کارروائی کروں گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
سیکرٹری دفاع کے نمائندے نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ابھی تک عمران ریاض کا کوئی سراغ نہیں لگا ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے، مگر کوئی نمبر لوکیٹ نہیں ہوسکا ۔ عدالت کی ہدایت پر عمران ریاض کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کی ہے ۔ ہم نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے ۔
آئی جی پنجاب نے انکشاف کیا کہ اس معاملے میں کچھ نمبرز غیر ملکی استعمال ہوئے۔ جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں اور ہمارے پاس افغانستان کے نمبرز ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ غیر ملکی نمبر اور اس کا ٹرانسپکرٹ چیمبر میں جمع کرانا چاہتا ہوں ۔ اگر عدالت اجازت دے تو تفصیلات جمع کرادیتا ہوں ۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ڈیڑھ بجے آپ چیمبرز میں پیش ہوں۔
مزید پڑھیں: عمران ریاض آئی ایس آئی یا ایم آئی کے پاس نہیں، لاہور ہائیکورٹ کو جواب
عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ باقی تمام لوگ 2 دن میں پکڑے جاتے ہیں لیکن عمران ریاض برآمد نہیں ہوتا ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ یہاں ہیں ان کو پکڑنا آسان ہوتا ہے ۔
وکیل نے جواب دیا اس کا مطلب ہے کہ آئی جی پنجاب نے آپ کو مطمئن کردیا ہے کہ عمران ریاض افغانستان چلے گئے ہیں۔
عدالت نے سماعت دوپہر تک ملتوی کردی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، جس میں آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو چیمبر میں بریفنگ دی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔