میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
وزیرصحت سے ملنے والی ہرجانے کی رقم شوکت خانم اسپتال میں جمع کروائی جائے گی،نوٹس:فوٹو:فائل

وزیرصحت سے ملنے والی ہرجانے کی رقم شوکت خانم اسپتال میں جمع کروائی جائے گی،نوٹس:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس پر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو10 ارب  روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں ان سے   فوری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے اور15 روز میں  الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے ہرجانے میں ملنے والے 10 ارب روپے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔