جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس تعیناتی کی منظوری دی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی گئی ہے۔

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو تین سال کے لیے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔  جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔