- نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج
- شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
- یوکرین کا روسی نیوی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ، افسران کی ہلاکت کا دعویٰ
- کراچی: جیولر کے کارخانے پر 45 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- سیالکوٹ میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا مسافر طیارہ دو حادثات میں بال بال بچ گیا
- باجوڑ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
- کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا، فاروق ستار
- منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی
- امیدوار کا علیحدہ بینک اکاؤنٹ اور نتیجہ رات دو بجے تک لازمی، الیکشن کمیشن کی نئی ترامیم
- برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
- بابراعظم ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر
- کراچی سے ڈھائی من سے زائد چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار
- 22 سال سے قید روسی شہری اپنی رہائی کے دن جیل سے فرار
- پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
- ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
- ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے
- جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد
- نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
- سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فوٹو: ایکسپریس
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نوازشریف نے جاتی امرا آمد پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طالب علموں کی تعلیم کے لیے آسٹریلیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، ثقافت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دوطرفہ تجارت کا فروغ دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں مشترکہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کو بہتر ماحول فراہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کا ایک ذریعہ ہیں۔
مریم نواز شریف نے کورونا وبا کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مریم نوازشریف کو پارٹی عہدے ملنے پر مبارک پیش کی اور ملاقات کے لیے وقت دینے پرشکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔