- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا

فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تجاویز کا مسودہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ شیئر کردیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ چیف نیھتن پورٹرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کے لئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے اسی کوششوں کے تحت اگلے بجٹ سے متعلق ابتدائی تجاویز عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ شیئر کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کردہ تجاویز کا جائزہ لیکر وزارت خزانہ حکام سے بات چیت کرے گا، نئے بجٹ سے متعلق دستاویز میں ٹیکس محاصل، قرضوں کی ادائیگیوں، سبسڈیز سمیت اہم اہداف کی تجاویز شامل ہیں۔
آئندہ بجٹ میں قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 8 ہزار ارب روپے تک مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 30 جون تک آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام مکمل کرنا چاہتا ہے، جس کے بعد پاکستان اگلے پروگرام کیلئے مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات میں بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان چیف
دوسری جانب پاکستان کیلئےآئی ایم ایف کےمشن چیف نیھتن پورٹرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہےکہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2023-24 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی،آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیادجون کےآخرمیں ختم ہورہی ہے،پاکستانی حکام سےبات چیت میں مالی سال2024کے بجٹ پرتوجہ رکھی جائےگی،پروگرام کےاہداف اورمناسب فنانسنگ کےانتظامات بھی بات چیت کاحصہ ہیں۔۔۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔