- خطرناک نپاہ وائرس کے پاکستان میں بھی پھیلاؤ کا ممکنہ خطرہ، الرٹ جاری
- محکمہ کالج ایجوکیشن، کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیاں
- افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم
- کورنگی میں4 سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق
- ترک پارلیمنٹ پر حملہ: صدر طیب اردوان کا سرحد پار آپریشن کا عندیہ
- کراچی میں ایران اور دبئی سے آپریٹ ہونے والا بھتہ خوروں کا گروپ بے نقاب
- آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملازمت کے منتظر اسکول ٹیچرز کیلیے بری خبر
- موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی اے
- دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پاکستانی جوڑا
- اسلام آباد بلیو ایریا میں پارکنگ کے تنازع پر جدید اسلحے سے فائرنگ
- لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
- بابراعظم ورلڈ کپ میں تین یا چار سنچریاں بنائے گا، سابق بھارتی کرکٹر کی پیش گوئی
- زینب عباس ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر شریک ہوں گی
- لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات
- سندھ میں ترقیاتی منصوبے روکنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے، بلاول
- تین سال میں ہم نے آئی ایم ایف کو ملک بیچا ہے، فضل الرحمان
- 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگاردن بنے گا، شہباز شریف
- ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک نے گردوں کی پیوندکاری کی، تفتیش میں انکشاف
- سعودی ایوی ایشن کی پی آئی اے کو پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر وارننگ
- ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں؛ جوبائیڈن
تربوز لال اور میٹھا ہے، یہ پتہ لگانے کے 3 آسان طریقے
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2491115-watermelonpicturesimskglcfosm-1685461717-322-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
تربوز ایک لذیذ اور تازگی بخش پھل ہے جو گرمیوں کے مہینوں میں زیادہ مقبول ہوتا ہے۔ یہ بھرپور رس اور پانی کی مقدار کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن اگر تربوز میٹھا نہ نکلے تو سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے۔
عام طور پر جب آپ تربوز خریدنے جاتے ہیں تو دکاندار پھل کی مٹھاس کا یقین دلانے کیلئے تربوز کاٹ کر اس کا گہرا لال رنگ دکھاتا ہے۔ لیکن یہ طریقہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ بعض اوقات تربوز ایک طرف سے پکا ہوا ہوتا ہے اور دوسری طرف سے تھوڑا کچا رہ جاتا ہے۔ دکاندار جو آپ کو لال حصہ دکھاتا ہے دراصل وہ اس حصے سے کاٹتا ہے جو پکا ہوا ہوتا ہے۔
تربوز میٹھا ہے یہ پتہ لگانے کیلئے اصل 3 طریقے ہیں جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہتی اور آپ 100 فیصد اطمینان کے ساتھ میٹھے تربوز خرید سکتے ہیں۔
1) پہلا طریقہ تربوز کے حجم اور وزن سے تعلق رکھتا ہے۔ جب آپ تربوز اٹھائیں اور حجم کے حساب سے وہ وزنی بھی ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ رس سے بھرپور ہے یعنی پک چکا ہے۔
2) دوسرا یہ ہے کہ جب آپ اُس پر اپنی مٹھی کو ماریں تو گہری آواز پیدا ہونی چاہیے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ تربوز میٹھا ہے۔ اگر ایسی آواز پیدا نہ ہو یعنی اوپری سطح کی آواز پیدا ہو تو بہتر یہی ہے کہ وہ تربوز نہ لیں۔
3) تیسرے طریقے کے بارے میں اگر کہا جائے کہ یہ طریقہ مذکورہ بالا دونوں طریقوں سے زیادہ اہم ہے تو غلط نہ ہوگا۔ تربوز لیتے وقت اُس پر نارنجی یا گہرے پیلے رنگ کے بڑے دھبے کو دیکھیں۔ اگر تربوز پر ایسا بڑا دھبہ موجود ہو تو اس کے دو مطلب ہیں؛ پہلا یہ کہ اُس کی سورج سے زیادہ عرصے تک نمائش رہی ہے۔ دوسرا یہ کہ تربوز کے گودے میں موجود مٹھاس زیادتی کی وجہ سے باہر نکلنا شروع ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس اگر تربوز پر ہلکا پیلا یا سفید دھبہ ہو تو اس کا مطلب تربوز زیادہ میٹھا نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔