عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’بھلیا‘ ریلیز کردیا

ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے تفصیلات شیئر کیں


ویب ڈیسک May 30, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا 'بھلیا' ریلیز کردیا جس میں شائے گل نے ان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے پانچ برس قبل یہ گانا لکھا تھا۔



انہوں نے لکھا کہ 'مجھے علم نہیں تھا میں نے کب اس گانے کو ریلیز کرنا ہے لیکن گزشتہ روز میں میرے ایک قریبی عزیز کا انتقال ہوگیا اور میرے دماغ میں مسلسل اس گانے کے بول آرہے ہیں'۔

عاصم اظہر نے مزید بتایا کہ زندگی بہت نازک اور مختصر ہے اور میرے گانے میں یہ پیغام ہے کہ ہم سب کو مہربان ہونا چاہئے۔



انہوں نے اپنی دوست گلوکارہ شائے گل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گانے کے لئے اشتراک کیا اور اپنی آواز سے اسے زینت بخشی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں