- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
دنیا کی بلند ترین چوٹی ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ سر کرنیوالے اسد علی میمن وطن واپس پہنچ گئے

فوٹو: ٹوئٹر
کراچی: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن واپس وطن پہنچ گئے۔
اسد علی نے خراب موسم اور نامساعد حالات کے باجود 8 ہزار 848 میٹرز بلند چوٹی تک پہنچے تھے، تاہم واپسی پر چوٹی سے اترنے کے دوران کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان برف پر پھسل جا نے سےاسد علی میمن کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا
اسد علی میمن کو گھٹنے کی چوٹ اور سخت جھلسنے جیسی کچھ چوٹیں آئی تھیں، نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اسد علی میمن سلسلہ کوہ ہمالیہ کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے و الے آٹھویں پاکستانی اور سندھ کے پہلے کوہ پیما ہیں۔
کراچی پہنچنے کے بعد اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ وہ اس کارنامے پر انتہائی مسرور ہیں اور تعاون کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں، اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چار کو سر کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔