- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
کوسوو: مظاہرین سے جھڑپ کے دوران نیٹو امن فوج کے 30 اہلکار زخمی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/05/2491152-image-1685463284-708-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
پرسٹینا: کوسوو میں سرب کمیونٹی کے علاقے میں البانوی میئر کو لے کر شدید مظاہرے جاری ہیں جس میں نیٹو کی زیر قیادت امن فوج کے ایف او آر کے 30 اہلکار بھی زخمی ہوچکے ہیں۔
سربوں نے شمالی کوسوو میں ایک میونسپلٹی کے دفاتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جہاں البانوی میئروں نے گزشتہ ہفتے اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ کچھ جھڑپیں دارالحکومت پرسٹینا کے شمال میں 45 کلومیٹر (28 میل) دور زویکن کی میونسپلٹی میں ہوئیں۔
نیٹو نے اپنے بیان میں بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں 11 اطالوی اور ہنگری کے 19 فوجی شامل ہیں جنہیں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سے فریکچر آئے ہیں اور کچھ جھلس بھی گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنگری کے تین فوجی آتشیں ہتھیاروں کے استعمال سے زخمی ہوئے تاہم ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔
کے ایف او آر کے کمانڈر میجر جنرل اینجیلو مائیکل ریستوشیا کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو جو کچھ ہوا اس کی پوری ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے اور غلط بیانیوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے حالات کو مزید کشید ہونے سے بچانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔