- جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق
- لاہور؛ 12 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
- سویڈن میں پُراسرا طور پر لگنے والی آگ میں مسجد شہید
- بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت کو خطرہ
- نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں 22 لاکھ سے زائد کا اضافہ
- ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز
- بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات پھر بے قابو؛ ہلاکتیں
- کراچی؛ 5 افراد کے مقدمہ قتل میں 2 ملزمان کی اپیل منظور، بری کرنے کا حکم
- کراچی میں منحرف پی ٹی آئی کونسلرز کیخلاف کارروائی نہیں بنتی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن
- ورلڈکپ؛ عرفان پٹھان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا
- امریکی سفارتکار کا دورہ خیبرپختون خوا، ایف سی اور پولیس آئی جیز سے ملاقات
- کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہو گئی، دنیا میں آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر
- متنازع ٹویٹس کیس؛ اعظم سواتی کیخلاف دائمی وارنٹ جاری
- ماہرین آثار قدیمہ نے نئی زبان دریافت کرلی
- بھتیجی کو سوتیلا قرار دیکر وراثت سے محروم کرنے کیلئے چچا کی درخواست مسترد
- سعودی قومی دن کے موقع پر روایتی لباس پہننا بینزیما کیلئے ’جرم‘ بن گیا
کیا ایپل آئی فون 12 کو خیر باد کہنے جا رہا ہے؟

کیلیفورنیا: ہر سال نئے آئی فون کی آمد جہاں صارفین کی دلچسپی کا سبب ہوتی ہے وہیں اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ پُرانے ورژن کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔
ٹیک کمپنی ایپل کے متعلق خبریں زیرِگردش ہیں کہ رواں برس آئی فون 15 کی متوقع ریلیز کے ساتھ ہی کمپنی ایک پُرانے ورژن کو بند کرنے جارہی ہے۔
ٹامز گائیڈ کے فون ماہرین کے مطابق اس بار بند ہونے کی باری آئی فون 12 کی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ فون تین سال پُرانا ہے اور ایپل عموماً اتنے عرصے تک کسی ورژن کی پیداوار نہیں کرتا۔
اس تبدیلی کا مطلب ہوگا کہ ایپل آئی فون 12 کی مزید پیداوار یا اپنی ویب سائٹ پر فروخت نہیں کرے گا۔ تاہم، صارفین دیگر ریٹلرز سے اس فون کو خرید سکیں گے۔
عام طور پر ایپل پُرانے ماڈلز کی فروخت بند کرنے کے بعد ان کی سافٹ ویئر سپورٹ جاری رکھتا ہے۔ تاہم، ایک وقت آتا ہے جب ڈیوائس بہت پُرانی ہوجاتی ہے اور اس کی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہیں دی جاتیں۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ موقع ہے کہ نیا ماڈل اپ ڈیٹ کیا جائے۔ زیادہ تر سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس ان سیکیورٹی مسائل کے حل ساتھ آتی ہیں جس کا فائدہ ہیکررز اٹھاتے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ وہ تمام اشیاء جن کو ایپل نے سات سال سے زائد عرصہ قبل فروخت کرنا بند کردیا تھا، متروک شمار کی جاتی ہیں۔ ایپل نے متروک اشیاء کے لیے تمام ہارڈویئر سروس ختم کردی ہے اور سروس پرووائڈرز ان متروک اشیاء کے لیے پارٹس کا آرڈر نہیں دے سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔