- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
مرکزی فلم سینسر بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون چیئرپرسن تعینات کردی گئی

فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون رئیسہ عادل کو مرکزی فلم سینسر بورڈ کے چیئرپرسن کے عہدے پرتعینات کردیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کر تے ہوئے رئیسہ عادل کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کررہی ہیں، ہم ملک میں تیار ہونے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری کو فروغ دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید دور تقاضے سمجھنا ہوں گے اور اس کے بعد ہی ہم فلم سازی کو عالمی سطح پر اجاگر کرسکیں، جدید دور میں فلم کے ذریعے پراپیگنڈا ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لیے فلم کا سہارا لیتے ہیں۔ رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے فلم کا سہارا لیا جاتا ہے اور دشمن کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے لیے فلم کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔
رئیسہ عادل نے بتایا کہ پڑوسی ملک بھارت اپنی فلم انڈسٹری کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ جب سے بھارت نے پاکستان مخالف ایجنڈا نافذ کیا اس دن سے بھارت کی فلموں پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر ہم نے بھارت کی فلموں کی نمائش پاکستان میں بند کرنی ہے تو کم از کم اپنی فلم انڈسٹری کو تو اس معیار پر لانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فلم اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے فلم سازوں کو ایک عالمی معیار کا ماحول ملے گا، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو اپنی فلمیں دکھائیں تو فلموں کو بننے دینا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں اور فلم انڈسٹری منافع بخش بزنس بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ فلم سینسر بورڈ کے فلم آڈیوڑیم کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور نئے بورڈ کی تشکیل کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔