- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
بیوی کے مقابلہ حسن ہارنے پر شوہرنے فاتح سے تاج چھین لیا

فوٹو: ویڈیو گریب
برازیلیا: مقابلہ حسن میں بیوی کو پہلی پوزیشن نہ ملنے پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور فاتح خاتون سے تاج چھین کر زمین پر پٹخ دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برازیل میں مقابلہ حسن کے دوران فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کیلئے ایک خاتون نتیجہ سنتی ہیں اور جیسے ہی فاتح کا فیصلہ ہوتا ہے تو وہ مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنانے لگتی ہیں کہ اسی دوران دوسرے نمبر پر آنیوالی نتھالی بیکر کا شوہر اسٹیج پر آکر خاتون کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پٹخ دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کے بعد اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر وہاں سے جانے لگتا ہے تاہم سیکیورٹی اسٹاف بھی وہاں پہنچ کر اسے اسٹیج کے پیچھے لے جاتا ہے جبکہ زمین پر گرنے سے تاج کئی ٹکڑے ہوگیا، اسٹیج پر ہونیوالی غیر متوقع صورتحال سے تقریب کے شرکاء بھی ششدر رہ گئے۔
مقابلہ حسن کے منتظمین نے واقعے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی “قانونی ٹیم” کو مجرمانہ واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور ملوث شخص کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے، ہم خاتون کیساتھ بھی ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کے پاگل پن کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Beauty Pageant Contestant's Husband Smashes Crown After Wife Comes Second
In a viral video shared on Tuesday, the husband of one of the Miss Gay Mato Grosso pageant competitors in Cuiabá, Brazil, invaded the stage and shattered the crown after learning that his wife had lost… pic.twitter.com/irda2eI3MZ
— Punch Newspapers (@MobilePunch) May 30, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔