- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
- کندھ کوٹ؛ گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- جشن میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
- عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق
- لاہور؛ بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
- سویڈن میں پُراسرار طور پر لگنے والی آگ میں مسجد شہید
- بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہت کو خطرہ
- نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں 22 لاکھ سے زائد کا اضافہ
- ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز
- بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد

پنیر کی گیند کے تعاقب میں کئی افراد گرکرزخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ فوٹو: بی بی سی
لندن: برطانیہ میں کووڈ 19 کی پابندیوں کے بعد اب دوبارہ مشہور اور عجیب وغریب مقابلے کے انعقاد ہوا ہے جسے ’چیز رولنگ ریس‘ کہا جاتا ہے۔
اس میں سخت پنیر کو ایک پہیئے یا گول طشتری میں ڈھالا جاتا ہے۔ پھر اسے ایک ترچھی پہاڑی سے نیچے لڑھکایا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے سینکڑوں افراد تعاقب کے لیے دوڑ پڑتے ہیں جبکہ آخر میں پنیر کے سب سے قریب رہنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔
برطانیہ میں گلوکیسٹر کے قریب انتہائی عمودی کُوپرز پہاڑیوں سے گلوکیسٹر پنیر کی طشتری کو لڑھکایا گیا۔ اس کے پیچھےپیچھے سینکڑوں افراد دوڑے۔ مردوں میں مقابلہ 28 سالہ میٹ کرولا نے جیتا جبکہ خواتین میں سے ڈیلانی اِروِنگ چوٹ کھانے اور نیم بے ہوش ہوجانے کے باوجود بھی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
پہاڑی سے اترتے درمیان کئی افراد گرے، کچھ کو چوٹ لگی اور بعض افراد لنگڑاتے ہوئے ریس سے الگ ہوگئے۔ میٹ نے کہا کہ وہ کسی تیاری کے بغیر دیوانہ وار پنیر کے پیچھے دوڑے جبکہ کینیڈا کی خاتون نے بتایا کہ وہ تیزی سے بھاگی اور کسی سے ٹکرانے کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو وہ ایک خیمے میں تھیں۔
اس دلچسپ مقابلے کو ’چیزاورولنگ‘ کہا جاتا ہے جو سال 1826 سے جاری ہے جس کا ہرسال بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔