- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم

—فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا، جس میں ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت و سرمایہ کار بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے جبکہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سید نوید قمر، احسن اقبال، مخدوم مرتضی محمود، انجینئیر خرم دستگیر خان، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزارتِ تجارت اور وزارتِ صنعت و پیداوار کی طرف سے مختلف شعبوں کیلیے تجاویز پیش کی گئیں، اسکے علاوہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے بھی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر تفصیلی ورکنگ کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے، میں بذاتِ خود یقینی بناؤں گا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹی بڑی اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا، اپنے اقتدار کی خاطر آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ بائیس کروڑ عوام اور صنعت کار بھگت رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے، ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں، حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان بھی پہنچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے انکی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی، حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں۔
وزیرِ اعظم نے اپنے مشیر احد چیمہ کو اجلاس میں صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔