’’تیری میری کہانیاں‘‘ میں مہوش اور وہاج کی جوڑی بھی دیکھنے کو ملے گی

فلم عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک May 31, 2023
فوٹو: فائل

فلم ''تیری میری کہانیاں'' اس عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس کی کاسٹ میں کئی بڑے ستارے شامل ہیں۔

'تیری میری کہانیاں' پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جو تین نامور ہدایت کاروں کی جانب سے پیش کی جارہی ہے جن میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور مرینہ خان شامل ہیں، فلم کی کہانی نامور لکھاریوں نے ترتیب دی ہے جن میں خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی شامل ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہاج علی نے ان سے یہ کردار کرنے کو کہا اور وہ یہ جاننے کے لیے اس پروجیکٹ کو دیکھیں گے کہ آیا وہاج نے اچھا کام کیا ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں