- 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے
- سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی پر اہم فیصلہ جاری کردیا
- وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک
- بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا، تمیم اقبال شامل نہ ہوسکے
- چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیا
- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد

افغان جنگ میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم کی وجہ شراب نوشی تھی؛ فوٹو: فائل
سڈنی: افغانستان میں سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے دوران بنیادی وجہ شراب نوشی سامنے آنے پر آسٹریلوی فوجیوں پر کارروائی اور مشقوں کے دوران شراب پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اپنے فوجیوں کی افغان جنگ میں تعیناتی کے دوران جنگی جرائم کی تحقیقات کرائی تھیں جس میں انکشاف ہوا تھا کہ 39 بے گناہ افغانیوں کو صفائی کا موقع دیے بغیر موقع پر ہی گولی مار کر یا تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
اس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ افغانستان میں ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آسٹریلوی فوجی شراب کے نشے میں تھے۔ جس کے باعث وہ تناؤ سے بھرپور کارروائیوں میں درست فیصلے نہیں کرسکے۔
انکوائری رپورٹ میں افغانستان میں جنگی جرائم کی ایک وجہ شراب نوشی کو قرار دینے پر آسٹریلوی حکومت نے ملکی فوجیوں پر کارروائیوں اور مشن کے دوران شراب پینے پر پابندی عائد کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
نئے قوانین کے تحت، فوجی حکام اہلکاروں کو “غیر جنگی کارروائیوں” پر زیادہ سے زیادہ دو الکحل مشروبات پینے کی منظوری دے سکتے ہیں اور وہ بھی صرف خاص ایام جیسے آسٹریلیا ڈے اور کرسمس ڈے وغیرہ۔
آپریشنل کمانڈرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی اہم مشن یا کارروائی سے اس میں شامل اہلکاروں کی بے ترتیب سانسوں کی جانچ کریں اور اگر کسی اہلکار کے خون میں الکوحل کی مقدار پائی گئی تو اس کے خلاگ تادیبی کارروائی کی جائے۔
علاوہ ازیں کسی اہلکار نے الکوحل ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا تو اسے فوری طور پر اُس کارروائی یا مشن سے ہٹا دیا جائے گا اور اس پر ہتھیاروں اور گولہ بارود تک رسائی کی پابندی عائد کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔