- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
اے آئی کی مدد سے این ویڈیا، ایک ٹریلیئن ڈالر کمپنی بن گئی

این ویڈیا دنیا کی ساتویں کمپنی ہوگئی ہے جو ایک ٹریلیئن ڈالر کمپنوں میں شامل ہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی مشہور کمپنی این ویڈیا اب ایک ٹریلیئن ڈالر کلب میں شامل ہوگئی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بہت اچھے انداز میں استعمال کیا ہے۔
منگل کے روز وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کمپنی نے اپنی مائیکروچِپ میں اے آئی کے کئی پہلو شامل کیے جس سے وہ مائیکرو سوفٹ، گوگل، ایلفابیٹ، ایمیزون، ایپل اور سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔
اس سے قبل کئی روز سے عالمی اسٹاک بازاروں میں این ویڈیا کے حصص (شیئر) تیزی سے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ اس کی مائیکرو چپس میں چیٹ جی پی ٹی طرز کی ’جنریٹوو اے آئی‘ کے فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ اس طرح وہ ہدایات کے تحت ٹیکسٹ، تصویر یا ویڈیو بناتی ہیں۔ یوں گزشتہ سہ ماہی میں این ویڈیا کا منافع 26 فیصد بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک جاپہنچا اور فروخت میں کل 19 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ برس کمپنی کے اسٹاک میں 180 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔