- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، وزارت اطلاعات
- مستقبل قریب میں ملکی سیاست میں فوج کا کردار برقرار رہے گا، نگراں وزیراعظم
- کے پی پولیس کے دو اہلکار بھتہ خوری پر گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
- نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں وزیر داخلہ
جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل

فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات قانون کا نفاذ وکلا تنظیموں کا دو دہائیوں سے مطالبہ رہا ہے اور وکلا برادری اس اہم قانون سازی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو قانونی طور پر نافذ کیا گیا ہے، عدالتی اصلاحات قانون کا نفاذ وکلا تنظیموں کا دو دہائیوں سے مطالبہ رہا ہے اور وکلا برادری اس اہم قانون سازی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان بار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف پاکستان بار کے ریفرنس پر قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ججز کے خلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں ان میں سے کچھ میرٹ پر مقدمات کا فیصلہ کرنے کے بجائے صرف اپنے حق میں بولنے والے وکلاء کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔
بارکونسل کے اعلامیے میں 9 مئی کے واقعات کے دوران شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل کے لیے تحمل اور انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی اور توڑپھوڑ کی مذمت کرتے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، سیاسی احتجاج صرف پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کا ایک مؤقف رہا ہے کہ کسی سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل نہیں ہونا چاہیے،آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل کے لیے تحمل اور انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، نیز متعلقہ اتھارٹیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی پاکستان بار کا مطالبہ رہا ہے، پاکستان بار کونسل کسی بھی فرد کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کی بھی شدید مذمت کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔